این اے 120 ضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کا امیدوار دستبردار کرنے سے انکار

این اے 120 ضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کا امیدوار دستبردار کرنے سے انکار

لاہور: جماعت اسلامی نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرنے سے انکار کر دیا ۔ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے حق میں این اے 120 سے اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے کہا کہ تحریک انصاف نے بہت دیر کر دی اور امیدوار دستبردار کرانے کے لئے طے میٹنگ میں نہ پہنچی جس کی وجہ سے جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور مخالف جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔

یاد رہے نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہو گا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز امیدوار ہیں جب کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں