شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا

شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا۔ قومی کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے جس کے تحت پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو معطل کیا ہوا ہے جب کہ کرکٹرز کے خلاف کیس بھی چل رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان سے متعلق فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا جب کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل نے کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے آگاہ کر دیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انہوں نے 29 جولائی کو حتمی تحریری جواب جمع کرایا تھا جس پر فیصلہ تین رکنی اینٹی کرپشن ٹریبونل سنائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں