سعودی دلہن نےمہمان خواتین کو بیوٹی پارلر تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی سہولت حاصل کر لی

سعودی دلہن نےمہمان خواتین کو بیوٹی پارلر تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی کی سہولت حاصل کر لی

ریاض:سعودی دلہن نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والی خواتین کو گھروں سے   بیوٹی پارلرز  اور شادی گھر لانے کیلئے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں۔

سعودی عربی جریدے عکاظ کے مطابق دلہن نے ٹرانسپورٹ کمپنی کو مہم سے رابطہ کیا کہ  وہ شادی میں مدعو خواتین کو بیوٹی پارلرز اور ان کے گھروں سے شادی گھر لانے کا اہتمام کرے۔

اور ان پر آنے والے تمام  اخراجات ادا کر دئیے جائیں گے۔ مدعو خواتین نے اس سہولت پر دلہن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سچی بات یہ ہے کہ دلہن نے ہم سب کو عزت بخشی، ہم اس کےلئے دلہن کے شکرگزار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔