سکیورٹی فورسز کا ایف آر بنوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ایف آر بنوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر ایف آر بنوں میں آپریشن کر کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کو اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔

دوران آپریشن دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ ہوا تو سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں رحیم ملا اور زاہد نامی دونوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں