اسرائیلی نے امریکہ سے جدید ترین ایف 35‘ جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دیدی

اسرائیلی نے امریکہ سے جدید ترین ایف 35‘ جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دیدی

مقبوضہ بیت المقدس :پاکستان اور مسلمانوں کے مشترکہ دشمن نے امریکا سے خطرناک معاہدہ کر لیا ، اسرائیلی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں امریکہ سے جدید ترین اور انتہائی خطرناک سمجھے جانےوالے17 ’ایف 35‘ جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے۔اسرائیلی عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’گھوسٹ‘ یا ’بد روح‘ کے خوفناک القابات سے مشہور امریکی جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔


ایف 35‘ جنگی طیارے اپنی ہولناک اور تباہ کن حملوں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان طیاروں کو اسرائیلی فوج کے آلہ قتل میں شامل کرنے سے فلسطینیوں کی زندگیوں کو نئے خطرات درپیش ہیں۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل ’ایف 35‘ جدید ترین جنگی طیاروں کی پانچویں نسل خریدنا چاہتا ہے اور ایک جنگی جہاز کے بدلے میں امریکہ کو 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ادا کرے گا۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل 2021ءتک مجموعی طور پر 50 ایف 35 طیارے امریکا سے خرید کرے گا۔ اسرائیل کے پاس 5 ’ایف 35‘ طیارے پہلے سے موجود ہیں۔ یہ جنگی طیارے انتہائی مشکل جنگی مہمات کےلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس وقت یہ طیارے امریکی فوجی بیڑے میں شامل ہیں۔