اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اگلے ماہ امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں پر پاکستان اور امریکہ کے مابین سرد محاذ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی بھی جائے گی ۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا جائیں گے،جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بھی وزیراعظم کے ہمراہ امریکا جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پرسائیڈ لائن ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، پاکستان نے امریکا کے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔