سابق وزیر اعظم کا این اے 120میں سست انتخابی مہم پر اظہار برہمی

سابق وزیر اعظم کا این اے 120میں سست انتخابی مہم پر اظہار برہمی

لاہور : سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں جاتی امرا میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں سعد رفیق، جاوید لطیف، دانیال عزیز اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوئے۔سابق وزیر اعظم نے این اے 120میں انتہائی مہم کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر اس عمل کو تیز کیا جائے
یاد رہے کہ حلقہ این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کلثوم نواز جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میں ہیں۔نوازشریف کی صاحب زادی مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم باضابطہ شروع کرچکی ہیں اور اس حوالے سے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔