اڑھائی ماہ سے جاری سرحدی تنازعہ ختم، ڈوکلم سے بھارتی اور چینی افواج کا انخلاء شروع

اڑھائی ماہ سے جاری سرحدی تنازعہ ختم، ڈوکلم سے بھارتی اور چینی افواج کا انخلاء شروع


نئی دہلی/بیجنگ: سکم کی سرحد کے نزدیک ڈوکلم کے علاقے میں بھارت اورچینی افواج کے مابین گزشتہ تقریباً اڑھائی ماہ سے جاری سرحدی تنازعہ ختم ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان حالیہ چند ہفتوں سے ڈوکلم تنازعے کے حوالے سفارتی بات چیت جاری تھی۔دونوں ملکوں کی وہاں سے اپنی اپنی فوجیں ہٹانے پر مفاہمت کے ساتھ ہی اس بات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے کہا ہے کہ معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈوکلم سے بھارت نے اپنے اہلکاراور سازوسان کا انخلاء کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونینگ نے کہا ہے کہ چینی وقت کے مطابق 2:30 منٹ پرجگہ کا معائنہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین تاریخی سرحدی معاہدے کے مطابق اپنی علاقائی خودمختاری کے تحفظ کو یقنی بنائے گا۔

واضح رہے کہ 18 جون کو 270 بھارتی فوجیوں نے 2 بلڈوزروں کے ساتھ چینی انفراسٹرکچر کی تعمیرکو روکنے کے لئے ڈوکلم کی سرحد پار کی تھی جس پر دونوں ممالک کے فوجی ایک دوسرے کے سامنے آگئے تھے اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں