میکسیکو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں

میکسیکو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں

میکسیکو سٹی: میکسیکو   چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے  کوشاں ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو    کی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ ملکی زرعی برآمداد کے لئے ایشیاء کی منڈی اہمیت کی حامل ہے اور چین زرعی اجناس کے علاوہ کیلے کی برآمد کے لئے بھی بہترین ملک ہے ۔ میکسیکو 20 ہزار 8 سو ٹن کیلے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے سالانہ 104 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں چین نے میکسیکو   کو   ایک لاکھ ٹن زرعی مصنوعات، گوشت،  پاؤڈر دودھ ،  بیر  اور تمباکو   پتی برآمد   کرنے کے لئے 11 لائسنس فراہم کیے ہیں۔

چین ایشیاء میں میکسیکو کی مصنوعات کی برآمداد کے لئے دوسرا بڑا ملک ہے جس کو زرعی مصنوعات برآمد کر کے سالانہ 300 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں