سعودی عرب کے ولی عہدنے سعودی شہزادوں کے لئے خفیہ جیل بنا لی

سعودی عرب کے ولی عہدنے سعودی شہزادوں کے لئے خفیہ جیل بنا لی

جدہ:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے معزول ولی عہدشہزادہ محمد بن نایف کے حامی شہزادوں اورفضائیہ کے افسروں کیلئے خفیہ جیل بنا لی ہے۔
کچھ ہی عرصہ پہلے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اکیس جون کواپنے بھتیجے محمد بن نایف کو ولی عہدی کے عہدے سے برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولی عہد بنادیا تھا- محمد بن سلمان کو نیا ولی عہد بنائے جانے کے صرف تین دن بعد سعودی عرب کے اکیس شہزادوں نے سعودی فرمانروا کے نام ایک خط ارسال کرکے ان کے اس اقدام کی مخالفت کی تھی -
سعودی میڈیا نے اب انکشاف کیاہے کہ محمد بن سلمان نے محمد بن نایف کے حامی شہزادوں اور فضائیہ کے افسروں کے لئے ایک خفیہ جیل بنا رکھی ہے جو ریاض کے جنوب مغربی علاقے القدیہ میں ہے - یہ ایسی حالت میں ہے کہ ابھی تک معزول ولی عہد محمد بن نایف کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں -
انہیں آخری بار اسی دن دیکھا گیا تھا جب نئے ولیعہد محمد بن سلمان کی بیعت کی تقریب جاری تھی اور اب تک انکی چند تصویریں ہی سامنے آئی ہیں -