سلمان اورکترینہ کا مداحوں کو عید کا پیغام

سلمان اورکترینہ کا مداحوں کو عید کا پیغام

ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف نے عید الاضحیٰ سے قبل عید کی مبارکباد دے کرمداحوں کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اور کترینہ خلیجی ممالک کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے و ائرل ہوگئی ۔ واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کترینہ کیف سلمان کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، سلمان خان کو پوری امید ہے کہ یہ فلم ان کی گزشتہ فلموں کی طرح باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔

cd7e98c599ea1cfc895fb15c1de2d5b8