امریکی وزارت خارجہ کے دو اور سینئر عہدیداروں نے استعفی دے دیا

امریکی وزارت خارجہ کے دو اور سینئر عہدیداروں نے استعفی دے دیا

واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ انکی ناکام پالیسیوں کے باعث ان سے بد دل ہو کر یکے بعد دیگرے استعفے دے رہے ہیں اور اب وزارت خارجہ کے دو دیگر سینئر عہدیداروں نے اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے دو دیگر اعلی حکام کے استعفوں کی خبر دی ہے - فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ وفد کی سینیئر رکن ٹریسی این جیکوبسن نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
جیکوبسن ، اقوام متحدہ میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی نگراں تھیں۔انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف اکتوبر تک اپنے عہدے پر کام کریں گی - بین الاقوامی امور میں امریکی وزیرخارجہ کے مشیرخصوصی ویلیم ریوینگٹن براو¿نفیلڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صرف ستمبر تک اپنے عہدے پر کام کریں گے-
واضح رہے کہ براو¿ن فیلڈ کی بیوی کریسٹی کنی نے چار مہینے پہلے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا- کریسٹی کنی کا شمار امریکی وزارت خارجہ کے سینیئر کارکنوں میں ہوتا تھا-