شاہ رخ خان کا بیٹی کو بالی ووڈ میں لانے کیلئے کرن جوہر سے رابطہ

شاہ رخ خان کا بیٹی کو بالی ووڈ میں لانے کیلئے کرن جوہر سے رابطہ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کو فلمی دنیا میں متعارف کروانے کیلئے فوٹوشوٹ کروانے کرن جوہر کے دفتر لے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان حال ہی میں اپنے میک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ کے ساتھ کرن جوہر کے آفس گئی تھیں جہاں ان کا فوٹوشوٹ کروایا گیا ہے، فی الحال سہانا نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے لیکن میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں سہانا خان بہت جلد فلموں انٹری دینے والی ہیں اور ممکنہ طور پر کرن جوہر انہیں لانچ کریں گے لہٰذا سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سہانا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے اسکول میں ہونے والے تھیٹرمیں اداکاری کرتی نظرآرہی تھیں، اداکارہ شبانہ اعظمی نے سہانا کی اداکاری کے تعریف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی بالی ووڈ اسٹار قرار دیا تھا۔