ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کریں گے، ایران

ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کریں گے، ایران

تہران:  ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کو    جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی پر اپنی خواہشات مسلط نہیں کرسکتا۔ایران ، آئی اے ای اے کو انتباہ کر چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کسی کو ان شعبوں میں کسی طرح کا دخل دینے کی اجازت نہیں دے گا جو ایٹمی سمجھوتے میں شامل نہیں۔ ایران ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھے گا اس کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا معاہدے کے تحفظ کی کوشش کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی ملکوں کو امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینا چاہئے کہ کوئی ملک ایٹمی سمجھوتے کو کمزور کرنے کے لئے قدم اٹھائے۔

مصنف کے بارے میں