کراچی سے 1کروڑ 40لاکھ لوگ لا پتہ

کراچی سے 1کروڑ 40لاکھ لوگ لا پتہ

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری 2017 کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم دکھاکر یہاں رہنے والی تمام قومیتوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ ظاہر کی گئی جبکہ شہر میں 3کروڑ کے قریب لوگ رہتے ہیں۔
ایک کروڑ 40لاکھ لوگوں کو لا پتہ کردیا گیا۔مردم شماری میں دھاندلی ہوئی ہے۔2016 میں نادرا نے سینیٹ 2کروڑ سے زائد آبادی بتائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملک مخالف نعرے لگنے پر ہم نے اپنا راستہ الگ کیا۔ بہت جلد اس بات کو ثابت کردیں گے کہ ایم کیو ایم حصوں میں تقسیم نہیں ہوئی۔ایم کیو ایم پاکستان 2018کے الیکشن میں سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔