لمبی زندگی پانا چاہتے ہیں تو یہ کھانا چھوڑ دیں

لمبی زندگی پانا چاہتے ہیں تو یہ کھانا چھوڑ دیں

لندن :طبی ماہرین نے ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں جس طر ز کے گوشت اور دودھ سے بنے کھانے کھائے جاتے ہیں وہ طویل اور صحت مند زندگی کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی خوراک سے گوشت، انڈے اور ڈیری پراڈکٹس نکال کر اور اناج، دالوں، سبزیوں اور پھلوں کو غذا کا حصہ بنا لیں تو ان کی زندگی میں کئی سالوں کا اضافہ کیاجا سکتا ہے ۔ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ پروٹین اگر جانوروں کی بجائے اناج، دالوں اور سویا بین سے حاصل کی جائے تو اس سے شرح اموات میں واقع ہوتی ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا کہ اگر آدمی سرخ گوشت، انڈے و دیگر ہر نوع کی جانوروں سے حاصل ہونے والی غذائیں چھوڑ کر سبزیوں، خشک میوا جات اور اناج پر آ جائے تو مجموعی طور پر موت کی شرح میں 32فیصد کمی ہو جائے گی۔