امریکی ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ہیوسٹن میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی

امریکی ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ہیوسٹن میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ہیوسٹن کے بعض علاقوں کو شدید سیلاب کا سامنا ہے۔ لوگوں کو زیرآب علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کو پانی میں سے نکالا جا چکا ہے۔ ان امدادی کارروائیوں میں عام لوگ بھی شریک ہیں۔ یہ سیلاب کیٹگری فور کے طاقتور طوفان ہاروی کے ساتھ آنے والی شدید موسلا دھار بارش کا نتیجہ ہے۔

ہیوسٹن کے جنوب مغربی نواحی علاقے فورٹ بینڈ میں جبری انخلا شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ وہاں سے گزرنے والے دریائے برازوس میں شدید طغیانی پیدا ہو چکی ہے۔ اس شہر کی 18 کاونٹیز کے کئی لاکھ لوگوں کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز سے ہیوسٹن کے جنوبی حصے میں 25 انچ یا 63 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں