خلائی سفر میں نئی شٹلز کی جلد واپسی کا امکان

خلائی سفر میں نئی شٹلز کی جلد واپسی کا امکان

فلوریڈا : ناسا نے کہا ہے کہ خلائی سفر میں نئی شٹلز کی واپسی جلد ممکن ہو سکتی ہے۔

خلائی سفر میں عرصہ دراز تک مختلف شٹلز کو استعمال کیا جاتا رہا اور اس کے بعد دوسرے خلائی جہاز استعمال کئے گئے اور رفتہ رفتہ شٹل کا استعمال موقوف اور معدوم ہوتا گیا۔

اب ایک عرصے بعد ناسا ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ خلائی سفر میں نئی شٹل کی واپسی جلد ہو سکتی ہے اور اس کےلئے ”سیرا نواڈا کارپوریشن سپیس ایکس“ اور ”بیلٹ اے ٹی کے“ مل کر کام کریںگے۔ یہ شٹل نسبتاً چھوٹی ہوگی اسی لئے اسے تیار کرنے والوں نے اسے ڈریم چیزر کا نام دیا ہے۔

یہ شٹل راکٹ کی طرح سے عمودی پرواز کریگی اور کسی بھی طیارے کی طرح رن وے پر اتر سکے گی۔ نئی شٹل کو شٹل فیملی کی نئی نسل قرار دیا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں