ایک چارج سے طویل سفر کرنےوالاالیکٹرک ٹرک بنانے کا اعلان

ایک چارج سے طویل سفر کرنےوالاالیکٹرک ٹرک بنانے کا اعلان

نیویارک : امریکہ کی موٹر ساز کمپنی ” ٹیسلا “ نے بجلی سے چلنے والا ایسا ٹرک بنانے کا اعلان کردیا جو ایک دفعہ چارج کرنے پر 200 میل سے زیادہ سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ٹرک کا ماڈل آئندہ ماہ منظر عام پر لایا جائے گا جو ڈیزل سے چلنے والے ٹرک کا متبادل ہو گا۔ بجلی سے چلنے والا یہ ٹرک ایک چارج پر 200 سے 300 میل تک سفر کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ لوڈر گاڑیوں کی جانب بھی مبذول کررہی ہے۔ ان گاڑیوں کے فروغ سے ماحول پر پڑنے والے مضر اثرات کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں