پی ٹی آئی صدارتی انتخاب  جیت لے گی،فواد چودھری

پی ٹی آئی صدارتی انتخاب  جیت لے گی،فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی، وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ جانے سے زیادہ اخراجات  نہیں آتے  ، خاور  مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر تحقیقات جاری  ہیں ۔

  پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے معاملے پر  پیپلزپارٹی  اور ن لیگ  ایک پیج پر نہیں ہیں ۔

بظاہر لگتا ہے کہ پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی ،  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا جہاز پر سفر کوئی ایسی  بات  نہیں ہے جس پر  تنقید  کی جائے.

عمران خان  کے ہیلی کاپٹر پر  بنی گالہ جانے پر زیادہ  خرچ  نہیں آتا ،   خاور مانیکا کا اور ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر  میں  نے آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔