میرا ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، خاور مانیکا

میرا ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، خاور مانیکا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے پر خاور مانیکا بھی سامنے آگئے۔خاور مانیکا کاموقف تھا کہ میرا ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، میرانام لے کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔

پاکپتن میں خاورمانیکا کونا کے پرروکنے کی وجہ سے ڈی پی او رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پولیس نے23 اگست کوخاورمانیکا کونا کے پرروکا لیکن وہ نہ رکے۔پولیس نے خاورمانیکا کی کارکوروکا توانھوں نے غلیظ زبان استعمال کی۔ ڈی پی اورضوان گوندل کو خاورمانیکا کے ڈیرے پرجا کرمعافی مانگنے کا حکم دیا گیا۔ڈی پی اورضوان نے یہ کہہ کرمعافی مانگنے سے انکار کردیا کہ پولیس کا کوئی قصور نہیں۔خاورمانیکا کے ڈیرے پر جا کرمعافی نہ مانگنے کی وجہ سے ڈی پی اورضوان کوٹرانسفرکردیا گیا ہے،اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نئی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی نئی حکومت پر خوب تنقید کی،تاہم کچھ دیر پہلے آئی جی پنجاب نے اس معالے پر وضاحت دی کہ شہری سے اہلکاروں کی بدتمیزی پرڈی پی او نے غلط بیانی سے کام لیا،ٹرانسفر اور غلط رنگ دینے پرآئی جی نے ڈی پی او کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور ماینکا بھی اس معاملے پر سامنے آگئیے۔انہوں نے اس واقعے کو جھوٹ کا پلندہ اور پراپیگنڈا قرار دے دیا،تازہ ترین معلومات کے مطابق خاور مانیکا کا موقف ہے کہ میرا ڈی پی او کو ہٹانے کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، میرانام لے کر مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے پی ٹی آئی یا پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔48 گھنٹے میں ازسر نو تحقیقات کرکےحقائق منظرعام پرلائیں گے۔