نوازشریف نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردینے کے بیان کی تردید کردی

نوازشریف نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردینے کے بیان کی تردید کردی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:نوازشریف نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردینے کے بیان کی تردید کردی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جبکہ ایک اخبار میں ان سے منسوب بیان غلط ہے ۔نواز شریف کا کہنا تھا انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ نجی اخبار کے کے پہلے صفحے پر پیپلز پارٹی کے حوالے سے نواز شریف سے منسوب بیان شائع کیا گیا۔نوازشریف سے منسوب بیان میں پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قرار دیا گیا جبکہ بیان نیوز ایجنسی کی کریڈٹ لائن سے شائع کیا گیا۔