شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ

شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ
کیپشن: وزیراعظم نے شہریار آفریدی کو وزارت داخلہ کے تمام امور دیکھنے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اس کی حتمی منظوری بھی دے دی۔ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کو وزیر مملکت داخلہ بنانے کا نوٹیفیکشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزارت داخلہ کے تمام امور دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ حکام نے وزیراعظم کو داخلہ امور پر بریفنگ دی تھی جب کہ بریفنگ میں شہریار آفریدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔