میں نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی، نواز شریف

میں نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی، نواز شریف
کیپشن: نواز شریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کر دی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طور پر اسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔

دوران سماعت صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔

عدالت سے واپسی پر نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ ایک اخبار میں نواز شریف سے منسوب ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قرار دیا گیا ہے۔