مولانا فضل الرحمان کیخلاف غداری کے مقدمہ اندراج کیلئے مہلت کی استدعا منظور

مولانا فضل الرحمان کیخلاف غداری کے مقدمہ اندراج کیلئے مہلت کی استدعا منظور
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ہائیکورٹ نے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ اور صدارتی امیدوار کے لئے نامزد مولانا فضل الرحمان کیخلاف غداری کے مقدمہ کے اندارج کی درخواست کی سماعت کے دوران ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن کی مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی اور دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔


درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ مولانافضل الرحمان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہراشتعال انگیزتقریرکی،عدالت مولانافضل الرحمان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کاحکم دے۔


ایس ایچ اوماڈل ٹاﺅن نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے ایس ایچ اوماڈل ٹاﺅن کی استدعا منظور کر لی اوردوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔