ایشین گیمز،پاکستان نے والی بال میں بھارت کو شکست دیدی،سیمی فائنل میں داخل

ایشین گیمز،پاکستان نے والی بال میں بھارت کو شکست دیدی،سیمی فائنل میں داخل
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جکارتہ:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری 18 ویں ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 1-3سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں والی بال ایونٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے کے میچز ہوئے جس میں میچ کے آغاز میں بھارت نے نہایت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25-21 سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے میچ میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو دوسرے سیٹ میں 25-21 ، تیسرے سیٹ میں بھی 25-21 جبکہ چوتھے سیٹ میں 25-23 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔