وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا
کیپشن: سکرین شاٹ

میاں چنوں:تبدیلی کے نعرے ٹھس ہوگئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروٹوکول بچی کی جان لے گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی تحصیل ہسپتال میاں چنوں آمد پر ایمرجنسی بلاک عوام کے لیے بند کردیا گیا اورسکیورٹی اہلکار وں کے ایمر جنسی میں آئی بچی کو ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سکیورٹی گارڈ نے ایمر جنسی کا دروازہ لا ک کردیا تھا۔ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہوگئی۔

خیال رہے کہ پروٹوکول نہ لینے کے پاکستان تحریک انصاف اور نئی حکومت کے نعرے کے بعد پروٹوکول کی وجہ سے عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں: