پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا تو یہ پہلی دفعہ نہیں ہو گا، وزیر خزانہ

پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا تو یہ پہلی دفعہ نہیں ہو گا، وزیر خزانہ
پاکستان پہلے بھی 12 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے، وزیر خزانہ۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو گا۔


اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے بھی تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو گا کیونکہ پاکستان پہلے بھی 12 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ چین کا قرضہ اتارنے کے لیے لیا جا رہا ہے یہ حقائق کے برعکس ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر قرضے چین سے نہیں لیے گئے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے کو بد قسمتی سے ماضی میں پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا گیا۔ ایوارڈ میں دو سال کی تاخیر ہو چکی ہے۔ سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا عمل جلد شروع کریں۔