اب جاپانی بچے سیکھیں گے روبوٹوں سے انگریزی

اب جاپانی بچے سیکھیں گے روبوٹوں سے انگریزی
کیپشن: ویڈیو سکرین شاٹ

ٹوکیو: جاپان کی وزارتِ تعلیم بچّوں کو انگریزی کے زبانی رابطوں کی مہارت بہتر بنانے میں مدد دینے کے لئے سکولوں میں انگریزی بولنے والے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

جاپانی طلباءعمومی طور پر انگریزی لکھنے یا بولنے میں اچھّے نہیں ہیں۔ جن نصابی رہنما اصولوں کو دوسالوں میں مکمل طور پر نافذ کیا جانے والا ہے ان میں مذکورہ مہارتوں کو پروان چڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔وزارتِ تعلیم اپریل میں ملک بھر کے تقریباً 500 سکولوں میں آزمائشی بنیاد پر روبوٹ کا استعمال شروع کرےگی۔

یہ وزارت اِس وقت بعض سخت معاملات سے نبردآزما ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی ایلیمنٹری سکول کے اساتذہ کی انگریزی کی مہارت بہتر بنانے کےلئے دباﺅہے اور اِس کے پاس ہر سکول کے لئے انگریزی کے مادری زبان بولنے والوں کو رکھنے کےلئے فنڈز کی کمی ہے۔