گستاخانہ خاکے:سوشل میڈیا پر ہالینڈ کیخلاف مہم جاری

گستاخانہ خاکے:سوشل میڈیا پر ہالینڈ کیخلاف مہم جاری
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:ہالینڈ کی جانب سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو لیکر پوری امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑگئی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زبردست مہم جاری ہے ۔

 سوشل میڈیا پر  پاکستانی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کر کے فوری طور پر سفارتخانے کو بند کیا جائے۔

 گستاخانہ خاکوں کے خلاف جاری مہم میں لاکھوں پاکستانی مندرجہ ذیل سٹیٹس کو  اپنی فیس بک پروفائل پر لگا کر شان رسول ﷺ  میں کی گئی گستاخی کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔ 

 

خیال رہے کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد بھی پاس کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔