پاکپتن معاملے میں بنی گالا اور پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ، فیاض الحسن چوہان

پاکپتن معاملے میں بنی گالا اور پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور :پاکپتن معاملے میں بنی گالا،سی ایم صاحب کا کوئی کردار نہیں یہ محکمہ پولیس کا اندرونی معاملہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکپتن معاملے میں بنی گالا،سی ایم صاحب کا کوئی کردار نہیں،یہ محکمہ پولیس کا اندرونی معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہڈی پی او پاکپتن کے خلاف بہت عرصے سےشکایات آرہی تھیں۔ڈی  پی او  کا معاملہ حل ہوچکا،یہ محکمہ پولیس کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی کے معاملے پر نہ تو بنی گالہ کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی پنجاب حکومت کا اس معاملے میں دخل ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے طیارے استعمال کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب کو طیارہ استعمال کرنے کا استحقاق ہے۔وزیر اعلیٰ طیارے میں نہ ہو تو پھر اس پر تحفظات کیے جا سکتے ہیں۔صرف وزیراعلیٰ کی فیملی طیارے میں سفر کرتی تواعتراض بنتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ  معلومات تک رسائی کا بل منظور تو کر لیا گیا،اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی غلط بات پر ہماری حوصلہ افزائی نہیں کی۔مریم نواز اور نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحس چوہان نے کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنا آئین کی پاسداری ہےجن کو سزا ہوئی انکا نام ای سی ایل میں ڈالنا آئین اور قانون کے مطابق ہے.