ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار روپے کا اضافہ

کراچی:ملک میں سونے کی تولہ قیمت 2000 ہزار روپے بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے تولہ ہوگئی۔جبکہ چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 800 روپے تولہ ہوگئی-

تفصیلات کے مطابق، عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی سطح پر بھی نظر آرہا ہے، اس کے علاوہ ملک میں کرنسی نوٹ بدلنے کی افواہوں پر سونے کی خریداری بڑھی ہے جو قیمتوں میں اضافیکی بڑی وجہ ہے۔

صدر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاندکہا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 49 ہزار 983 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونیکی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1212  ڈالر فی اونس ہوگئی۔اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 800 روپے تولہ ہوگئی۔