خواتین کے لیے وراثت میں حصہ یقینی بنایا جائے گا:فواد چودھری

خواتین کے لیے وراثت میں حصہ یقینی بنایا جائے گا:فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے وراثت میں حصہ یقینی بنایا جائے گا، فاٹا انضمام کے متعلق کام کو مزید تیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول قانون میں ترمیم کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے ، وراثت میں خواتین کے لیے حصے کو یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے کام کو مزید تیز کیا جائے گا، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، سی پیک کے تحت 28 ارب ڈالر کے منصوبے جاری ہیں۔

 نیب قوانین کو موثر بنانے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ، سادگی اور کفایت شعاری کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل دی گئی ہے ۔

کابینہ اجلاس کے دوران سو روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ، کسی کنٹریکٹ ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا ، کابینہ نے چیئرمین نیشنل بینک کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صوبے کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، بلاامتیاز احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔