او آئی سی کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر بلایا جائے، شاہ محمود قریشی

 او آئی سی کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر بلایا جائے، شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: او آئی سی کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پربلایاجائے ۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا گستاخانہ مواد کے حوالے سے ہم سب کا موقف ایک ہےاور  اقلیتی ارکان نے بھی گستاخانہ خاکوں کےخلاف ہمارے ساتھ آواز اٹھائی۔ کل سینیٹ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیراعظم تشریف لائےایوان میں حکومتی موقف سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کل متفقہ قرار داد منظور ہونے کے بعد سیکریٹری جنرل او آئی سی کو اجلاس بلانے کیلیے خط لکھا ہے۔

انہوں نے سیکرٹری او آئی سی سے مطالبہ کیا  کہ جدہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ نیویارک میں کونسل آف فارن منسٹرزکے فورم پربھی گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اُٹھاؤں گا۔ گستاخانہ مواد کےمعاملے پر ہر فورم سے رجوع کیا ہےاور اس معاملے پرترکی کے وزیرخارجہ کوبھی خط لکھا۔انہوں نے بھی اس معاملے پر ہماری تائید کی ۔