بھارتی واٹر کمیشن کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

بھارتی واٹر کمیشن کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : بھارتی واٹر کمیشن کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ، 9 رکنی وفد پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی واٹر کمیشن کا 9 رکنی وفد پانی کے مسائل پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ، واٹر کمیشن کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔

پاکستان کا موقف ہے کہ دریائے چناب پر بھارت کی طرف سے ڈٰیمز کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان کا بھارتی واٹر کمیشن کے موقف سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات کا اگلا دور دہلی میں ہوگا۔