عمران خان سے دوستی کی بنیاد پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا ، وسیم اکرم

عمران خان سے دوستی کی بنیاد پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا ، وسیم اکرم
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں تمام ٹیمیں مشکل ہو نگی ،قومی ٹیم کی باولنگ سائیڈ پہلے ہی بہتر ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا ۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسان مانی تجربہ کار، عمران خان دوست ہیں اور انہوں نے کوئی عہدہ نہیں لیناتاہم عمران خان صحیح وقت پر صحیح شخص کا انتخاب کرنا جانتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کسی عہدے کا خواہش مند نہیں ہوں، عمران خان دوست ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ عہدہ لوں ۔

وسیم اکرم کا مزید  کہناتھاکہ ایشیا کپ کے لیے سب ٹیمیں بہت مضبوط ہیں۔ مکی آرتھرکو ٹیم پر اعتماد کرنا چاہیے، باؤلنگ سائیڈ پہلے ہی بہتر ہے۔وسیم اکرم کا کہناتھاکہ ایشیا کپ کے لیے سب ٹیمیں بہت مضبوط ہیں، مکی آرتھرکو ٹیم پر اعتماد کرنا چاہیے، باولنگ سائیڈ پہلے ہی بہتر ہے۔محمد عرفان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد عرفان اچھے بولر ہیں،انہیں ٹیم میں واپس آنے کے لیے فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی۔