جلالپور بھٹیاں : حسینہ ڈاکو پانچویں شادی رچانے کے بعد اپنے شوہرکی لاکھوں روپے کی جمع پونجی لےکر فرار

جلالپور بھٹیاں : حسینہ ڈاکو پانچویں شادی رچانے کے بعد اپنے شوہرکی لاکھوں روپے کی جمع پونجی لےکر فرار

جلالپور بھٹیاں(زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز سے )  حسینہ ڈاکو پانچویں شادی رچانے کے بعد اپنے شوہرکی جمع پونجی لےکر فرار،رخسانہ عرف رانی بٹنی نےفون پر دوستی کرکے عابدسپرا سےشادی رچائی، موقع ملتے ہی حسینہ ڈاکو2تولے سونا ،2لاکھ نقدی ، گھر کے کاغذات اور قیمتی سامان لیکر رفو چکر ہو گئی۔

عابد سپرا کی شوشل میڈیا پر بٹنی کے خلاف مہم جاری جلالپور بھٹیاں کے رہائشی سپرا پکوان سنٹر والے عابد وحید سپرا کی موبائل فون پر پنڈی بھٹیاں کی خاتون رخسانہ کوثر عرف رانی بٹنی سے دوستی ہوئی اور شادی میں تبدیل ہو گئی ،عابد سپرا کے مطابق رخسانہ کوثر عرف رانی بٹنی ایک عادی مجرم نوسرباز خاتون ہے جو کہ موبائل فون پر اور مختلف طریقوں سے لوگوں کو پھنساتی ہے ۔

عابد علی سپرا ۔۔۔
عابد علی سپرا ساری روداد سناتے ہوئے ۔۔۔ نیونیوز 

اور جو اس کے جھانسے میں آجائےاس سے فورا شادی رچالیتی ہے اور موقع ملتے ہی اس کا سب کچھ لوٹ کر رفو چکر ہو جاتی ہے۔ عابد سپرا کا کہنا ہے کہ اس نے دھوکا دہی سے پہلے بھی 4 افراد کے ساتھ اسی قسم کی واردات کی ہے۔ پہلی شادی پنڈی بھٹیاں کے شہزاد عرف پنوں ،دوسری بورے والا کے مصطفیٰ گھمن،تیسری کوٹ سرور کے آدمی سے اور چوتھی شادی سیالکوٹ میں کرکے 4 افراد کو اس طریقہ سے لوٹ کر فرار ہوچکی ہے۔

عابد کا کہنا ہے کہ پہلے وہ لاعلمی میں نوسر باز خاتون کے جھانسے میں آ گیا اور اس سے شادی کر کے شہر میں تین مرلہ کا مکان خرید کر اشٹامپ پیپر پر ساتھ رہنے کے معاہدے پر اس کے نام کروا دیا اب کچھ عرصہ بعد اور وہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے زمین کے کاغذات 2تولے سونا دو لاکھ نقدی اور گھر کا سارا قیمتی سامان ساتھ لیکر فرار ہو گئی اور اپنا موبائل نمبر بند کر دیا۔

مجھے اپنی ساری جمع پونجی لٹوانے کے بعد اس حسینہ ڈاکو کی اصلیت کا پتہ چلا اب عابد سپرا نے رانی بٹنی کی تلاش کے لیے شوشل میڈیا پر مہم جاری کی ہوئی ہے اور قانونی کارروائی کے لیے اس کے خلاف تھانے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے.