مودی سرکار کا کشمیریوں کیخلاف غیر آئینی اقدام، بھارتی بیورو کریٹس بھی سراپا احتجاج

مودی سرکار کا کشمیریوں کیخلاف غیر آئینی اقدام، بھارتی بیورو کریٹس بھی سراپا احتجاج

 مودی سرکار کے کشمیریوں کیخلاف غیر آئینی اقدام کیخلاف بھارتی بیورو کریٹس بھی سراپا احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم پر بیورو کریٹس احتجاجاً استعفے دینے لگے۔

ایڈ منسٹر یٹو سروس کے افسر کنن گوپی ناتھن احتجاجاً عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ بیورو کریٹس کا کہنا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر فیصلہ لیا اور ردعمل کے خطرے کے پیش نظر شٹ ڈاؤن کر دیا۔

مستفی گوپی کنن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں جو ہو رہا ہے اس کا مقصد انسانی جانوں کا تحفظ نہیں ہے۔ زندگی اور آزادی ساتھ چلتی ہے یہی جمہوری آئین کا حسن ہے۔

انہوں نے سوال اُٹھایا اگر ملک میں جمہوریت ہے تو عوام کو آزادانہ اظہار رائے کی اجازت کیوں نہیں ہے۔