ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

 برازیلی حکومت نے جی سیون کی پیشکش بھی ٹھکرا دی ایمیزون کے جنگلات میں لگی آگ تاحال بے قابو ہے، ہولناک آگ نے وسیع پیمانے پر ہزاروں ایکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

45 ہزار سے زائد فوجی اہلکار اور فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ جنوبی امریکا کے دیگر ممالک بولیویا اور پیراگوائے بھی آگ کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

برازیلی حکومت نے گزشتہ روز جی سیون کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی جس کے بعد کینیڈا نے ایمیزون کیلئے 15 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے، تاہم برازیلی حکام نے امداد قبول کرنے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔