شیخ رشید نے نومبر، دسمبر میں پاک بھارت جنگ کا امکان ظاہر کر دیا

شیخ رشید نے نومبر، دسمبر میں پاک بھارت جنگ کا امکان ظاہر کر دیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نومبر دسمبر میں پاک بھارت جنگ کا امکان ظاہر کر دیا۔

کہتے ہیں ہٹلر اور خونخوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آ رہی ہے۔ راولپنڈی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کشمیر کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے نوجوانوں کی جدوجہد کرے گی۔

سلامتی کونسل نے مسئلہ حل نہیں کیا، اگر وہ سنجیدہ ہوتی تو رائے شماری ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں کشمیریوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی، ذہنی پستی کا شکار مودی کے راستے میں ایک ہی رکاوٹ ہے وہ ہے پاکستان۔