وفاقی کابینہ نے جمعے کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے جمعے کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد: عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے جارہے ہیں۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کو ساری قوم مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے بھارت کو مؤثر پیغام دے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا کابینہ اجلاس میں بھارت کیلئے فضائی حدود اور پاکستان کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر غور کیا گیا۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا مودی نے جو شروع کیا اسے ختم ہم کرینگے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کہتے ہیں کہ فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ تمام قوانین پر غور کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں کیا جائیگا۔