باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر کشمیری چائے کو " فنٹاسٹک ٹی" قرار دیدیا

باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر کشمیری چائے کو

 سرینگر: باکسر عامر خان کو کشمیری چائے بھا گئی، سوشل میڈیا پر کشمیری چائے کو " فنٹاسٹک ٹی" قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری بھائیوں پر مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے باکسر عامر خان ایل او سی پہنچے، تو وہاں انہیں کشمیری چائے اتنی اچھی لگی کہ اسکے بہترین ہونے کا ثبوت سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

عامر خان نے کشمیری چائے کی تعریف کی، تو سوشل میڈیا پر کشمیریوں پر ظلم کرنیوالی مودی سرکار کے خلاف صارفین ایک بار پھر ایکٹو ہو گئے، کسی نے ابھی نندن کی چائے والی تصویر لگائی، تو کسی نے مودی سے توبہ کرائی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ دنیا میں جہاں بھی جاؤں گا، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کروں گا۔