سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
کیپشن: image by twittter

، کراچی / اسلام آباد:ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے فی تولہ قیمت میں 1450روپے اضافے کے بعد مجمومی قیمت 88 ہزار 5 سو روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا، مجموعی طور پر ہفتہ وار ٹریڈنگ میں 30 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں ہفتہ وار کلوزنگ پر سونا 1527 ڈالر فی اونس پر بند ہوا جس کے مقامی صرافہ بازاروں پر اچھے نتائج مرتب نہیں ہوئے اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے کے بعد 88ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 1243 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ریٹ 75 ہزار 874 روپے تک پہنچ گئے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ پر ہوئی۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 2650 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔