انٹرنیٹ صارفین اب ”5G“کے مزے لوٹیں

انٹرنیٹ صارفین اب ”5G“کے مزے لوٹیں
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فائیو جی کے کامیاب تجربہ پر ژونگ انتظامیہ اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں بدلتی دنیا کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔


عالمی سطح پر آئی ٹی نمائش میں پاکستانی کی بھرپور نمائندگی ہو گی، ہم فری لانسرز کے خیالات کو دنیا تک پہنچانے کیلئے عالمی کانفرنس کروانے جارہے ہیں، آئی ٹی ایجوکیشن کیلئے ایک ریگولیٹری باڈی بنا رہے ہیں، آئی ٹی ایجو کیشن کو عام کر نے کےلئے آئی جی ایمرجنسی بنائی جائیگی ۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ژونگ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،وفاقی وزیر کو ژونگ انتظامیہ نے فائیو جی ٹیسٹ کا معائنہ کروایا،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو سی ای او ژونگ وانگ ہوا نے فائیو جی پر بریف کیا،وفاقی وزیر نے ژونگ کے فائیو جی کے کامیاب تجربہ کو سراہا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ فائیو جی کے تجربہ سے پاکستان جدید ٹیکنالوجی کی صف میں کھڑا ہواگیا ہے، یہ موقع پاکستان اور ژونگ کے لئے باعث افتخار ہے۔وفاقی وزیر نے فائیو جی کے کامیاب تجربہ پر ژونگ انتظامیہ اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایک سال میں وزارت آئی ٹی نے جاری منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ عالمی معیار پر اقدامات کا آغاز کیا۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ چند سالوں میں بدلتی دنیا کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔