ملک بھر میں کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا،445نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا،445نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک وائرس سے 6 افراد کی چل بسے جس کے بعد اموات 6 ہزار 274 ہوگئیں، 445نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ۔ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار 778 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار441 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 561 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 274 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 193، سندھ میں 2ہزار 388، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 249، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67اور آزاد کشمیر میں 61مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پنجاب میں 96ہزار 540، سندھ میں ایک لاکھ 28ہزار 877، خیبر پختونخوا میں 35ہزار 893، بلوچستان میں 12ہزار 721، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 773، اسلام آباد میں 15ہزار 562جبکہ آزاد کشمیر میں 2ہزار 272کیسز رپورٹ ہوئے۔