کورونا وائرس ،دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 43 لاکھ 32ہزار سے زائد

کورونا وائرس ،دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 43 لاکھ 32ہزار سے زائد

نیویارک:مہلک وبا کوورونا کے باعث دنیا بھر میں اموات 829665 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 43 لاکھ 32ہزار سے زائد ہوگئی ،کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ68لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 60لاکھ 365افراد متاثر ہوئے اور اموات کی تعداد ایک لاکھ 83ہزار653ہے۔

برازیل میں کورونامریضوں کی تعداد 37لاکھ 22ہزار سے زائد ہو گئی  اور وہاں24گھنٹوں میں مزید 1090اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ17ہزار سے زائد ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور وہاں33 لاکھ7 ہزار749افراد متاثر ہیں۔ بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد60ہزار629ہوگئی ۔روس میں کورونا سے 9لاکھ 70ہزار865افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 16ہزار 683ہوگئی ۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار502ہو گئی جبکہ 6لاکھ 15ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 5لاکھ 73ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 62ہزار 76اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک 1کروڑ 68لاکھ72ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے  اور دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 66لاکھ 29ہزار860 ہے۔دنیا میں کورونا کے  پہلے 50لاکھ کیسز 185دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50لاکھ کیسز صرف 18دنوں میں سامنے آئے۔