سیلاب متاثر ین کی مدد کیلئے فوج کا فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سنٹر قائم کردیا گیا ہے،آئی ایس پی آر

سیلاب متاثر ین کی مدد کیلئے فوج کا فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سنٹر قائم کردیا گیا ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقے زیر آ ب آ گئے ہیں، مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے سیلاب متاثر ین کی مدد کے لئے فوج کا فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سنٹر کراچی میں قائم کر دیاگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع وسطی گلبرگ،لیاقت آ باد اور نیو کراچی میں ضروری علاج معالجہ کے لئے میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ نئی گاج ڈیم سے سیلاب کے متوقع خطرہ کے پیش نظر دادو میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔