عوام کو ریلیف دینے کیلئے سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ملے گی، اسد عمر

عوام کو ریلیف دینے کیلئے سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ملے گی، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاق اور اداروں سے سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ملے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے۔ وزیر اعظم نے کراچی میں بارش کی تباہ کاری کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاق اوراس کے اداروں سے سندھ حکومت کو جس قسم کی بھی مدد چاہیے اسے فراہم کی جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کا عزم ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی کے عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے، نکاسی آب کیلئے جامع منصوبے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن خود مانیٹر کررہاہوں، چیئرمین این ڈی ایم اے کو لوگوں کے ریسکیو اور متاثرین کی طبی امداد، کھانا،پناہ گاہ اوریوٹیلیٹی سروسزکی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔