پشاور سے داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

پشاور سے داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کیپشن: دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد اور نٹ بولٹ بھی برآمد ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: پولیس اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق پولیس نے متنی میں کارروائی کرتے ہوئے تین داعش کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی منصور امان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 3 پستول برآمد، ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈز اور نٹ بولٹ بھی برآمد ہوئے۔

منصور امان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث اور بم بنانے کے ماہر ہیں جن کا ٹارگٹ شہر کے مصروف ترین بازار تھے۔