محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
کیپشن: ممکنہ بارشوں کے باعث تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، محکمہ موسمیات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتےکی صبح مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ ہفتے سے پیر کے دوران مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین میرپور خاص میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے بارشوں کے باعث دوبارہ زیرآب آ سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران سبی، قلات، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔